قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ فِتَنًا کَقِطَعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ، یُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَیُمْسِی کَافِرًا، أَوْ یُمْسِی مُؤْمِنًا وَیُصْبِحُ کَافِرًا، یَبِیعُ دِینَہُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْیَا. (رقم۳۱۳)
ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت فرمائی:(لوگو)،نیک عمل کرنے میں جلدی کرو، اس سے پہلے کہ اندھیری رات کے ٹکڑوں جیسے(تاریک اورظلمت بھرے) فتنے شروع ہوجائیں۔(اُس زمانے میں) آدمی صبح کے وقت مسلمان ہوگاتوشام کے وقت کافر ہوجائے گایا شام کو مسلمان ہوگاتوصبح ہوتے کافرہوچکاہوگا۔ دنیا(کی طلب اس قدربڑھ جائے گی کہ اس ) کے فائدے حاصل کرنے کے لیے وہ دین تک کو بیچ ڈالے گا۔
____________