HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

دعا میں جامعیت

سَأَلَ قَتَادَۃُ أَنَسًا: أَیُّ دَعْوَۃٍ کَانَ یَدْعُو بِہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ، قَالَ: کَانَ أَکْثَرُ دَعْوَۃٍ یَدْعُو بِہَا یَقُولُ: اللہُمَّ آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ، قَالَ: وَکَانَ أَنَسٌ إِذَا أَرَادَ أَنْ یَدْعُوَ بِدَعْوَۃٍ دَعَا بِہَا، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ یَدْعُوَ بِدُعَاءٍ دَعَا بِہَا فِیہ.(رقم۶۸۴۰)
قتادہ نے حضرت انس سے پوچھاکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم زیادہ ترکون سی دعا کیا کرتے تھے ؟
انھوں نے جواب دیاکہ آپ بالعموم ان الفاظ سے دعاکیاکرتے تھے: ’أَللہُمَّ آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَفِی الْآخِرَۃِ حَسَنَۃً، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ‘۔ (اے اللہ، ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطافرمااورآخرت میں بھی، اورہم کوآگ کے عذاب سے بچالے)۔
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ انس خودبھی انھی الفاظ میں دعاکرتے۔اگراس کے بجاے کوئی اوردعاکرناہوتی تواس میں بھی ان الفاظ کوضرورشامل کرلیاکرتے تھے ۔
کَانَ الرَّجُلُ إِذَا أَسْلَمَ، عَلَّمَہُ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الصَّلَاۃَ، ثُمَّ أَمَرَہُ أَنْ یَدْعُوَ بِہَؤُلَاءِ الْکَلِمَاتِ: اللہُمَّ اغْفِرْ لِی، وَارْحَمْنِی، وَاہْدِنِی، وَعَافِنِی وَارْزُقْنِی. (رقم۶۸۵۰)
جوشخص اسلام قبول کرتا،اس کونبی صلی اللہ علیہ وسلم پہلے نمازسکھاتے، پھرہدایت فرماتے کہ وہ اللہ سے ان کلمات کے ساتھ دعا کیاکرے: ’أَللہُمَّ اغْفِرْ لِی، وَارْحَمْنِی، وَاہْدِنِی، وَعَافِنِی وَارْزُقْنِی‘۔ (اے اللہ،تومجھے بخش دے،مجھ پررحم فرما، مجھے ہدایت دے ، عافیت دے اور رزق عطا فرما)۔

____________

 

B