قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِذَا دَعَا أَحَدُکُمْ فَلَا یَقُلْ: اللہُمَّ اغْفِرْ لِی إِنْ شِءْتَ، وَلَکِنْ لِیَعْزِمِ الْمَسْأَلَۃَ وَلْیُعَظِّمِ الرَّغْبَۃَ، فَإِنَّ اللہَ لَا یَتَعَاظَمُہُ شَیْءٌ أَعْطَاہُ. (رقم۶۸۱۲)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے جوکوئی اللہ سے دعامانگے، وہ کبھی(بے یقینی کے اندازمیں) یوں نہ کہے :اے اللہ، اگرتیری مرضی ہو تومیری بخشش فرما دے ، بلکہ وہ اپنی دعامیںیقین اوراعتماد پیداکرے اور مانگنے میں بہت زیادہ رغبت کا اظہار کرے۔ (یادرکھو،وہ تمھاری ہردعا پوری کردے سکتاہے )،اس لیے کہ بڑی سے بڑی شے عطاکردینا،اس کے لیے ذرابھی مشکل نہیں۔
____________