HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اللہ کے لیے محبت

عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَجُلًا زَارَ أَخًا لَہُ فِی قَرْیَۃٍ أُخْرَی، فَأَرْصَدَ اللہُ لَہُ عَلَی مَدْرَجَتِہِ مَلَکًا، فَلَمَّا أَتَی عَلَیْہِ قَالَ: أَیْنَ تُرِیدُ؟ قَالَ: أُرِیدُ أَخًا لِی فِی ہَذِہِ الْقَرْیَۃِ، قَالَ: ہَلْ لَکَ عَلَیْہِ مِنْ نِعْمَۃٍ تَرُبُّہَا؟ قَالَ: لَا، غَیْرَ أَنِّی أَحْبَبْتُہُ فِی اللہِ عَزَّ وَجَلَّ، قَالَ: فَإِنِّی رَسُولُ اللہِ إِلَیْکَ، بِأَنَّ اللہَ قَدْ أَحَبَّکَ کَمَا أَحْبَبْتَہُ فِیہِ. (رقم۶۵۴۹)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ ایک شخص اپنے دوست سے ملنے کے لیے دوسرے شہرجارہاتھا۔اللہ نے راستے میں ایک فرشتے کواس کے انتظارمیں بٹھادیا۔یہ وہاں سے گزراتوفرشتے نے اس سے پوچھا:کہومیاں، کہاں کاارادہ ہے؟
اس نے جواب دیا:یہ سامنے شہرمیں میراایک بھائی رہتاہے،بس اسی سے ملنے جارہاہوں۔
فرشتے نے پھرپوچھا:(کوئی کام آن پڑاہے یااس سے رشتہ داری ہے یا پھر) اس کے کسی کام سے وہاں جارہے ہو؟
اس نے کہا:ایساکچھ نہیں۔ خداکی راہ میں اس کے ساتھ محبت ہوگئی ہے، (اس لیے وہاں جارہاہوں)۔
فرشتے نے کہا:(تمھاری یہ بات درست ہے تو )پھرسنو،میں خداکی طرف سے اس بشارت کے ساتھ آیاہوں کہ اگرتم راہِ خدامیں اس سے محبت کرتے ہوتو(اس کے صلے میں) خدابھی تم سے بہت زیادہ محبت کرتاہے۔
قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللہَ یَقُولُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ: أَیْنَ الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِی، الْیَوْمَ أُظِلُّہُمْ فِی ظِلِّی یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلِّی.(رقم۶۵۴۸)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیان کرتے ہیں کہ اللہ قیامت کے دن فرمائے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جنھوں نے صرف(میری ذات اور)میری بڑائی کے لیے آپس میں محبت کی؟ سن لو،آج کے دن جبکہ میرے سایے کے سواکہیں اورسایہ نہیں،میں ان کوخاص اپنے سایے میں جگہ دیتاہوں۔

____________

 

B