قَالَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ: بَیْنَمَا أَنَا وَرَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَارِجَیْنِ مِنَ الْمَسْجِدِ، فَلَقِینَا رَجُلًا عِنْدَ سُدَّۃِ الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ مَتَی السَّاعَۃُ؟ قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: مَا أَعْدَدْتَ لَہَا؟ قَالَ: فَکَأَنَّ الرَّجُلَ اسْتَکَانَ، ثُمَّ قَالَ: یَا رَسُولَ اللہِ مَا أَعْدَدْتُ لَہَا کَبِیرَ صَلَاۃٍ وَلَا صِیَامٍ وَلَا صَدَقَۃٍ، وَلَکِنِّی أُحِبُّ اللہَ وَرَسُولَہُ، قَالَ: فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ. (رقم۶۷۱۵)
انسؓ بن مالک بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجدسے باہر آرہے تھے کہ دہلیزپر ایک شخص سے ملاقات ہوئی۔اس نے سوال کیا:اے اللہ کے رسول ،بتائیے یہ قیامت کب واقع ہوگی؟
آپ نے فرمایا:(یہ جب بھی واقع ہو،اس بات کو چھوڑو)،یہ بتاؤکہ تمھاری اس کے لیے تیاری کیاہے؟
(آپ کی اس بات سے) وہ شخص لاجواب ساہوگیا۔
ذرادیرکے بعدوہ پھرگویاہوا:اللہ کے رسول،(یہ صحیح ہے کہ) میں نے قیامت کی تیاری میں نمازوروزہ، اورصدقہ وخیرات کابہت زیادہ اہتمام نہیں کیا ، مگریہ ضرورہے کہ مجھے اللہ اوراس کے رسول سے محبت بہت ہے۔
آپ نے(اُس کے جذبے کی قدرکرتے ہوئے)فرمایا:پھرسنو،(قیامت میں) تم اسی کے ساتھ ہوگے جس سے تم محبت کرتے ہو۔
____________