قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:اثْنَتَانِ فِی النَّاسِ ہُمَا بِہِمْ کُفْرٌ: الطَّعْنُ فِی النَّسَبِ، وَالنِّیَاحَۃُ عَلَی الْمَیِّتِ. (رقم۲۲۷)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:دوچیزیں بعض لوگوں میں ایسی ہیں جوہیں تو کفر، مگر (اسلام لانے کے باوجود)ان سے چمٹ کررہ گئی ہیں۔ایک نسب میں نکتہ چینی کرنا اوردوسرے میت پرنوحہ کرنا۔قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَیْسَ مِنَّا مَنْ ضَرَبَ الْخُدُودَ، أَوْ شَقَّ الْجُیُوبَ، أَوْ دَعَا بِدَعْوَی الْجَاہِلِیَّۃِ. (رقم۲۸۵)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے :جوشخص(مصیبت کے وقت) اپنے گال پیٹے یا گریبان پھاڑڈالے یاپھرجاہلیت کی دہائی دے ،اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔
____________