مُرَّ عَلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِجَنَازَۃٍ، فَقَالَ: مُسْتَرِیحٌ وَمُسْتَرَاحٌ مِنْہُ، قَالُوا: یَا رَسُولَ اللہِ، مَا الْمُسْتَرِیحُ وَالْمُسْتَرَاحُ مِنْہُ؟ فَقَالَ: الْعَبْدُ الْمُؤْمِنُ یَسْتَرِیحُ مِنْ نَصَبِ الدُّنْیَا، وَالْعَبْدُ الْفَاجِرُ یَسْتَرِیحُ مِنْہُ الْعِبَادُ، وَالْبِلَادُ، وَالشَّجَرُ، وَالدَّوَابُّ. (رقم۲۲۰۲)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ گزرا۔آپ نے اسے دیکھ کر فرمایا: یہ راحت پاگیا،یااس سے راحت پالی گئی۔
صحابہ نے سوال کیا:یارسول اللہ ،اس بات سے آپ کی کیامرادہے؟
فرمایا:مرنے والااگر مومن ہو تووہ(موت کے بعد) دنیاکی سب کلفتوں سے راحت پا جاتا ہے اور اگرنافرمان ہو توکیاانسان کیابستیاں،کیادرخت اور کیا جانور، سب ہی اس( کے چلے جانے )سے راحت پاجاتے ہیں۔
____________