قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَا یَتَمَنَّی أَحَدُکُمُ الْمَوْتَ، وَلَا یَدْعُ بِہِ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَأْتِیَہُ، إِنَّہُ إِذَا مَاتَ أَحَدُکُمُ انْقَطَعَ عَمَلُہُ، وَإِنَّہُ لَا یَزِیدُ الْمُؤْمِنَ عُمْرُہُ إِلَّا خَیْرًا. (رقم۶۸۱۹)
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے( اہل ایمان کو)نصیحت فرمائی:تم میں سے کوئی شخص موت کی تمنا نہ کرے اورنہ اس کے مقرر وقت سے پہلے اس کے لیے دعا کرے ۔اس لیے کہ تم میں سے کوئی مرے گاتوساتھ ہی اس کے عمل کاسلسلہ بھی رک جائے گا،حالاں کہ ایک سچے مسلمان کی زندگی کی ہرگھڑی ،(اس لحاظ سے) خیرہی کا باعث ہوتی ہے۔
____________