HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

خدا کے سایے میں

 


عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: سَبْعَۃٌ یُظِلُّہُمُ اللہُ فِی ظِلِّہِ یَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّہُ: الْإِمَامُ الْعَادِلُ، وَشَابٌّ نَشَأَ بِعِبَادَۃِ اللہِ، وَرَجُلٌ قَلْبُہُ مُعَلَّقٌ فِی الْمَسَاجِدِ، وَرَجُلَانِ تَحَابَّا فِی اللہِ اجْتَمَعَا عَلَیْہِ وَتَفَرَّقَا عَلَیْہِ، وَرَجُلٌ دَعَتْہُ امْرَأَۃٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ فَقَالَ: إِنِّی أَخَافُ اللہَ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ فَأَخْفَاہَا حَتَّی لَا تَعْلَمَ یَمِینُہُ مَا تُنْفِقُ شِمَالُہُ، وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللہَ خَالِیًا فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ. (رقم۲۳۸۰)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قیامت کے دن جب اللہ کے سایے کے سواکوئی اورسایہ نہ ہوگا، وہ سات( قسم کے )لوگوں کو اپنے سایے میں جگہ دے گا:
اس حکمران کو جوہمیشہ عدل کرتاہے ۔
اس نوجوان کوجوبچپن سے لے کرجوانی تک خداکی بندگی میں رہا۔
اس شخص کوجس کادل مسجد(سے واپس آجانے کے بعدپھراسی) میں اَٹکا رہتا ہے۔
ان دوآدمیوں کو جوخدا(کے معاملے )میں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں، حتٰی کہ اس کے نام پر مل بیٹھتے اوراسی کے نام پر علیحدہ ہوجاتے ہیں۔
اس آدمی کوجسے کوئی صاحب حیثیت اورحسین عورت گناہ کرنے کی دعوت دیتی ہے تووہ کہتاہے کہ (میںیہ گناہ ہرگزنہیں کروں گا، اس لیے کہ) مجھے اپنے اللہ سے بہت ڈرلگتاہے۔
اس شخص کوجوسب سے چھپاکرصدقہ کرتاہے ،حتٰی کہ اس کاایک ہاتھ جو کچھ خرچ کرتاہے ،دوسراہاتھ اس سے بالکل بے خبر ہوتا ہے۔
اور اس شخص کوجوتنہائی کے لمحات میں خداکویادکرتاہے اور(بے اختیار)اس کی آنکھوں سے آنسوبہ پڑتے ہیں۔

____________

 

B