HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rizwan Ullah

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

بگاڑ

 


قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لَتَتَّبِعُنَّ سَنَنَ الَّذِینَ مِنْ قَبْلِکُمْ، شِبْرًا بِشِبْرٍ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ، حَتَّی لَوْ دَخَلُوا فِی جُحْرِ ضَبٍّ لَاتَّبَعْتُمُوہُمْ، قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللہِ آلْیَہُودَ وَالنَّصَارَی؟ قَالَ: فَمَنْ. (رقم۶۷۸۱)
ابو سعید خُدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا: (ایک وقت آئے گا)تم لوگ پچھلی قوموں کے (برے)اطوارکی ہوبہو پیروی کرو گے (اور اس پیروی میں) یہاں تک (چلے جاؤگے )کہ اگروہ گوہ کی بل میں داخل ہوئے ہوں گے توتم بھی اس میں جاگھسوگے۔
ہم نے حیرت سے پوچھا:اللہ کے رسول،کیا ان یہودیوں اورمسیحیوں کی(ہم لوگ پیروی کریں گے)؟
آپ نے فرمایا:تواورکس کی؟

قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: بَدَأَ الْإِسْلَامُ غَرِیبًا، وَسَیَعُودُ کَمَا بَدَأَ غَرِیبًا، فَطُوبَی لِلْغُرَبَاءِ . (رقم۳۷۲)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:اسلام کی دعوت شروع ہوئی تویہ لوگوں کے لیے اجنبی تھا۔(پھرگھرگھرمیں اس کی دعوت پھیل گئی)۔لیکن جلدہی یہ اپنے آغازکی طرح پھرسے اجنبی ہوجائے گا۔سو( اس کومان کراپنے زمانے میں)اجنبی ہوجانے والوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ہے۔

____________

 

B