قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: لِلَّہِ تِسْعَۃٌ وَتِسْعُونَ إِسْمًا، مَنْ حَفِظَہَا دَخَلَ الْجَنَّۃَ، وَإِنَّ اللہَ وِتْرٌ، یُحِبُّ الْوِتْرَ. (رقم ۶۸۰۹)
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاارشادہے:اللہ کی ننانوے صفات( بڑی اہم) ہیں۔جوکوئی اپنے جی میں ہروقت ان کومستحضررکھے گا، وہ لازماً جنت میں جاداخل ہوگا۔(ان صفات میں اس کوسب سے زیادہ محبوب توحیدہے۔ یہی و جہ ہے کہ )وہ خودبھی واحدہے اور وحدانیت کوچاہتاہے (کہ ہرشے میں اس کالحاظ رہے)۔
____________