HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Abdul Sattar Ghauri

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

پیش لفظ

دل چسپ بات ہے کہ جناب عبدالستار غوری سے میرا سب سے پہلے اس وقت آمنا سامنا ہوا جب وہ اپنی کتاب ''Muhammad (pbAh) Foretold in the Bible by Name''کا تعارف پیش کر رہے تھے۔ نہ صرف یہ کہ میں کتاب کے لیے اس موضوع کے انتخاب سے نہایت محظوظ ہوا، بلکہ مصنف کی شخصیت بھی میرے لیے مسحور کن تھی۔ مرور ایام کے ساتھ ساتھ مصنف اور اس کی تحریروں سے میرے لگاؤ میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

غوری صاحب کی تحریروں کے ساتھ پوری دنیا کے علمی حلقوں نے انتہائی دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ آپ کے مضامین و مقالات کو بلاتامل ہماری ویب سائٹ "www.understanding-islam.com" کی سب سے زیادہ مقبول اور پسندیدہ تحریریں قرار دیا جاتا ہے۔ ''Muhammad (pbAh) Foretold in the Bible by Name''کا میرے بیش تر نہ صرف مسلم، بلکہ دیگر تمام مذاہب کے قارئین کو بھی انتہائی بے تابی سے انتظار تھا۔ 

غوری صاحب کی یہ تصنیف نہ صرف حسن کلام اور تاثیر بیان کا ایک دلکش نمونہ ہے، بلکہ اس کے ساتھ بہت سی توقعات بھی وابستہ ہیں۔ میں اس کی تکمیل پرغوری صاحب کو ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں ۔ میری دعا ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ اس کتاب کو اس پذیرائی اور قدر شناسی سے نوازے جس کی یہ مستحق ہے اور مصنف نے اس کی تیاری کے سلسلے میں جو محنت و توانائی اور وقت صرف کیا ہے، اس کے لیے اسے دنیا اور آخرت کے ابدی انعامات سے فیض یاب فرمائے۔

معز امجد

لاہور

۱۵؍فروری۲۰۱۰ء

B