عَنِ الْمُغِيْرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّهُ كَانَ مَعَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ وَأَنَّهُ ذَهَبَ لِحَاجَةٍ لَهُ وَأَنَّ مُغِيْرَةَ جَعَلَ يَصُبُّ الْمَاءَ عَلَيْهِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَيَدَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ. (بخارى، رقم 182)
حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہےکہایک سفر میں وه رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ (دوران سفرايك موقع پر )آپ رفع حاجت کے لیے گئے (جب آپ واپس آئے اور آپ نے وضو شروع کیا)تو مغیرہ بن شعبہ آپ كو وضو کرانے لگے،وضو كرتےہوئےآپ نے اپنے منہ اور ہاتھوں کو دھویا، سر کا مسح کیا اور موزوں پر بهى مسح کیا۔
عَنْ عَمْرٍو قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلٰى عِمَامَتِهِ.(بخارى، رقم 205)
حضرت عمرو (رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہمیں نے نبى صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے عمامے اور موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھاہے.
عَنْ همَامٍ قَالَ: بَالَ جَرِيْرٌ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَ مَسَحَ عَلٰی خُفَّيْهِ، فَقِيْلَ: تَفْعَلُ هٰذَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، رأيتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلٰى خُفَّيْهِ. (مسلم، رقم 622)
حضرت ہمام سے روایت ہے کہ حضرت جریر نے پیشاب کرکے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا۔ ان سے کہا گیا: آپ ایسا کرتے ہیں؟ انھوں نے کہا : ہاں، ميں نے يہ ديكها كہ رسول الله صلى الله عليہ وسلم نے پيشاب كرنےكے بعد وضو كيا اور اپنے موزوں پر مسح كيا۔
________