عَنِ الْمُغِيْرَةِ بْنِ شُعْبَةَ عَنْ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ خَرَجَ لِحَاجَتِهِ فَاتَّبَعَهُ الْمُغِيرَةُ بِإِدَاوَةٍ فِيْهَا مَاءٌ فَصَبَّ عَلَيْهِ حَيْنَ فَرَغَ مِنْ حَاجَتِهِ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ.(بخارى، رقم 203)
حضرت مغیرہ بن شعبہ(رضی اللہ عنہ) رسول اللہ صلى الله عليہ وسلم سے روایت كرتے ہيں كہ ایک دفعہ آپ رفع حاجت کے لیے باہر گئے تو حضرت مغیرہ بن شعبہ پانی کا ایک برتن لے کر آپ کے پیچھے گئے، جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہو گئے تو مغیرہ نے (آپ کو وضو کراتے ہوئے) آپ (کے اعضاء مبارکہ) پر پانی ڈالا۔ آپ نے وضو کیا اور موزوں پر مسح كيا۔
________