HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

وضو کی عمومی ترغیب

 

 

عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ: قَالَ النّٰبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَيْتَ مَضْجَعَكَ فَتَوَضَّأْ وُضُوْءَكَ لِلصَّلٰوةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلٰى شِقِّكَ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قُلْ أَللّٰهُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجٰى مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ أَللّٰهُمَّ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ فَأَنْتَ عَلَى الْفِطْرَةِ وَاجْعَلْهُنَّ آخِرَ مَا تَتَكَلَّمُ بِهِ قَالَ: فَرَدَّدْتُهَا علي النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا بَلَغْتُ أَللّٰهُمَّ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ قُلْتُ: وَرَسُوْلِكَ قَالَ: لَا وَنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ.(بخارى، رقم 247)

براء بن عازب (رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں کہ نبى صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اپنے بستر پر سونےكےليےآؤ تو پہلے اس طرح وضو کرلو، جس طرح نماز کے لیے کرتے ہو، پھر داہنی کروٹ پر لیٹ کر یوں کہو،اے اللہ، میں نے اپنا چہرہ تیری طرف جھکا دیا۔ اپنا معاملہ تیرے ہی سپرد کر دیا۔ میں نے تیرے ثواب کی توقع اور تیرے عذاب کے ڈر سے تجھے ہی پشت پناہ بنا لیا۔ تیرے سوا کہیں پناہ اور نجات کی جگہ نہیں۔ اے اللہ، جو کتاب تو نے نازل کی، میں اس پر ایمان لایا، جو نبی تو نے رسول بنا كربھیجا، میں اس پر ایمان لایا۔پهر  اگر تم اس حالت میں اسی رات مر گئےتو فطرت پر مرو گے اور اس دعا کو سب باتوں کے اخیر میں پڑھنا۔ کہتے ہیں: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے یہ الفاظ دوبارہ دہرائے۔ جب میں ’أَللّٰهُمَّ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ‘ پر پہنچا تو میں نے ’وَرَسُوْلِكَ ‘ کے الفاظ کہے، تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ نہ کہو، بلکہ  ’وَنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ‘کہو۔

 

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَّنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ غَسَلَ فَرْجَهُ وَتَوَضَّأَ لِلصَّلٰوةِ. (بخارى، رقم 288)

حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے روايت ہےكہ  نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب جنابت کی حالت ہى میں سونے کا ارادہ کرتے تو پہلے شرم گاہ کو دھو لیتے اور نماز کی طرح كا وضو کر ليتےتهے۔

 

عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَخَذْتَ مَضْجَعَكَ فَتَوَضَّأْ وُضُوْءَكَ لِلصَّلٰوةِ ثُمَّ اضْطَجِعْ عَلٰى شِقِّكَ الْأَيْمَنِ ثُمَّ قُلْ أَللّٰهُمَّ إِنِّيْ أَسْلَمْتُ وَجْهِيْ إِلَيْكَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَيْكَ وَأَلْجَأْتُ ظَهْرِيْ إِلَيْكَ رَغْبَةً وَرَهْبَةً إِلَيْكَ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنْكَ إِلَّا إِلَيْكَ آمَنْتُ بِكِتَابِكَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِيِّكَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ وَاجْعَلْهُنَّ مِنْ آخِرِ كَلَامِكَ فَإِنْ مُتَّ مِنْ لَيْلَتِكَ مُتَّ وَأَنْتَ عَلَى الْفِطْرَةِ. (مسلم، رقم 6882)

حضرت براء بن عازب (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے بستر پر جانے کا رادہ کرو تو نماز کے وضو کی طرح وضو کرو، اپنی دائیں کروٹ پر لیٹو، پھر  پڑھو،اے اللہ میں نے اپنا چہرہ تیرے سپرد کر دیا اور میں نے اپنا معاملہ تیرے حوالہ کیا اور تيرے ساتھ ٹيك لگا لى اور تیرا خوف کھاتے ہوئے تیری طرف رغبت کی،تيرے سوا کوئی پناہ اورنجات کی جگہ نہیں ہے،میں تیرى اس کتاب پر ایمان لاياجسے تو نے نازل کیا اور تیرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر ايمان لايا جنهيں تو نے رسول بنا كر بھیجا ہے۔تم سونے سے پہلے ان کلمات کو اپنا آخری کلام بناؤ۔پهر اگر تم اسى رات میں فوت ہوگئے تو فطرت پر فوت ہوئے ۔

 

عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَّنَامَ وَهُوَ جُنُبٌ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلٰوةِ قَبْلَ أَنْ يَّنَامَ.(مسلم، رقم 699)

حضرت عائشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنبى ہونے كى حالت ميں سونےكا اراده فرماتے تو سونے سے پہلے نماز کی طرح كا وضو كرلیتےتهے۔

 

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ جُنُبًا فَأَرَادَ أَنْ يَّأْكُلَ أَوْ يَنَامَ تَوَضَّأَ وُضُوْءَهُ لِلصَّلٰوةِ.(مسلم، رقم 700)

حضرت عائشہ( رضی اللہ تعالیٰ عنہا) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب جنبی ہوتے اور کھانے یا سونے کا ارادہ فرماتے تو آپ نماز کی طرح كاوضو كر ليتے تهے۔

 

عَنْ أَبِيْ سَعِيْدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَتٰى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَّعُوْدَ فَلْيَتَوَضَّأْ. (مسلم، رقم 707)

حضرت ابوسعید خدرى (رضى الله عنه) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی سے مجامعت کرے اور پھر دوبارہ اس کا ارادہ کرے تو اسے چاہئے کہ وضو کرلے۔

________

 

B