HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

وضو کے بعد دو رکعت کی فضیلت

 

 

عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كَانَتْ عَلَيْنَا رِعَايَةُ الْإِبِلِ فَجَاءَتْ نَوْبَتِيْ فَرَوَّحْتُهَا بِعَشِيٍّ فَأَدْرَكْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَائِمًا يُحَدِّثُ النَّاسَ فَأَدْرَكْتُ مِنْ قَوْلِهِ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَتَوَضَّأُ فَيُحْسِنُ وُضُوءَهُ ثُمَّ يَقُوْمُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ مُقْبِلٌ عَلَيْهِمَا بِقَلْبِهِ وَوَجْهِهِ إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ قَالَ: فَقُلْتُ: مَا أَجْوَدَ هٰذِهِ فَإِذَا قَائِلٌ بَيْنَ يَدَيَّ يَقُوْلُ الَّتِيْ قَبْلَهَا أَجْوَدُ فَنَظَرْتُ فَإِذَا عُمَرُ، قَالَ: إِنِّيْ قَدْ رَأَيْتُكَ جِئْتَ آنِفًا قَالَ: مَا مِنْكُمْ مِنْ أَحَدٍ يَتَوَضَّأُ فَيُبْلِغُ أو فَيُسْبِغُ الْوَضُوْءَ ثُمَّ يَقُوْلُ: أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُوْلُهُ إِلَّا فُتِحَتْ لَهُ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ الثَّمَانِيَةُ يَدْخُلُ مِنْ أَيِّهَا شَاءَ. (مسلم، رقم 553 ۔رقم 554)

حضرت عقبہ بن عامر (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ ہمارى يہ ذمہ دارى ہوا كرتى تهى كہ بارى بارى اونٹ چرانے جائيں،چنانچہ ايك دن اپنى بارى پر جب ميں اونٹ چرا كر شام كو واپس آ رہا تها تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لوگوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے پایا ، ان باتوں ميں سے ميں نے بھی آپ كى یہ بات سن لى کہ جو مسلمان اچهى طرح وضو کرے،پھر کھڑا ہو اور پورى يك سوئى كے ساتھ دو رکعات نماز ادا کرے،تو اس کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے، میں نے کہا کہ یہ کلام کیسا عمدہ و اعلٰی ہے،تواچانک میرے آگے سے ایک کہنے والے نے کہا کہ اس سے پہلےجو بات ہوئى ہے،وه اس سےبھی اچھی اورعمدہ تھی،میں نے دیکھا تو وہ عمر (رضی اللہ  عنہ) تھے تو انھوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہےکہ تم ابھی ابھی آئے ہو،پهريہ كہا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تها کہ جو شخص بہت اچهى طرح سے وضو کرے اور پھر ’أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ کہے  تو اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھل جاتے ہیں تاكہ وه ان میں سے جس دروازے سے چاہے، داخل ہو جائے۔

________

 

B