HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

تہجد کی خصوصی اہمیت

 

 

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ رَضِيَ الله عَنْهُ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَنْزِلُ رَبُّنَا تَبَارَكَ وَتَعَالٰى كُلَّ لَيْلَةٍ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا حِيْنَ يَبْقٰى ثُلُثُ اللَّيْلِ الْآخِرُ يَقُوْلُ: مَنْ يََّدْعُونِيْ فَأَسْتَجِيْبَ لَهُ؟ مَنْ يَّسْأَلُنِيْ فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ يََّسْتَغْفِرُنِيْ فَأَغْفِرَ لَهُ. (بخارى، رقم 1145)

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہمارا بلند اور برکت والا پروردگار ہر رات کو اس وقت آسمان دنیا پر آتا ہے، جب رات کا آخری تہائی حصہ رہ جاتا ہے۔ وہ کہتا ہے: کوئی مجھ سے دعا کرنے والا ہے کہ میں اس کی دعا قبول کروں؟ کوئی مجھ سے مانگنے والا ہے کہ میں اسے دوں؟ کوئی مجھ سے بخشش طلب کرنے والا ہے کہ میں اس کو بخش دوں؟

 

عَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ عَنْ رَسُوْلِ اللهِ eقَالَ: يَنْزِلُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا كُلَّ لَيْلَةٍ حِيْنَ يَمْضِيْ ثُلُثُ اللَّيْلِ الْأَوَّلُ فَيَقُوْلُ: أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الْمَلِكُ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَدْعُوْنِيْ فَأَسْتَجِيْبَ لَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَسْأَلُنِيْ فَأُعْطِيَهُ؟ مَنْ ذَا الَّذِيْ يَسْتَغْفِرُنِيْ فَأَغْفِرَ لَهُ فَلَا يَزَالُ كَذٰلِكَ حَتّٰى يُضِيْءَ الْفَجْرُ. (مسلم، رقم 1773)

حضرت ابوہریرہ( رضى الله عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تبارک وتعالٰی ہر رات كا ابتدائى حصہ گزرنے كےبعد آسمان دنیا کی طرف نزول كرتا اور ارشاد فرماتا ہے :میں بادشاہ ہوں ، میں بادشاہ ہوں ، کون ہے جو مجھ سے دعا کرے اور میں اس کی دعا قبول کروں؟ کون ہے جو مجھ سے سوال کرے اور میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے مغفرت مانگے اور میں اسے معاف کر دوں؟ اللہ تعالیٰ اسی طرح فرماتا رہتا ہے، یہاں تک کہ صبح روشن ہو جاتی ہے۔

________

 

B