عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِیَّاکُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْالْأَنْصَارِ یَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَیْتَ الْحَمْوَ قَالَ: الْحَمْوُ الْمَوْتُ۔(بخاری، رقم ۵۲۳۲)، (مسلم ، رقم ۵۶۷۴)
’’عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورتوں کے پاس (تنہائی میں) جانے سے بچو، انصار کے ایک آدمی نے کہا کہ آپ کا دیور (یا جیٹھ) کے بارے میں کیا خیال ہے، آپ نے فرمایا کہ دیور (یا جیٹھ کا تنہائی میں جانا) تو موت (کو دعوت دینا) ہے۔‘‘
________