HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

محرم کے بغیر سفر اور نامحرم کے ساتھ تخلیہ کی مناہی

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: لَا یَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ مَسِیرَةَ یَوْمٍ وَلَیْلَةٍ لَیْسَ مَعَهَا حُرْمَةٌ۔(بخاری، رقم ۱۰۸۸)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو عورت اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ بغیر کسی محرم کے ایک دن رات کا سفر کرے۔‘‘

 

عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: لَا یَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ وَلَا تُسَافِرَنَّ امْرَأَةٌ إِلَّا وَمَعَهَا مَحْرَمٌ، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّهِ اکْتُتِبْتُ فِی غَزْوَةِ کَذَا وَکَذَا وَخَرَجَتْ امْرَأَتِی حَاجَّةً قَالَ: اذْهَبْ فَحُجَّ مَعَ امْرَأَتِک۔(بخاری، رقم ۳۰۰۶)
’’ابن عباس رضی اللہ عنھما کہتے ہیں کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی مرد اور عورت ہرگز تنہائی میں اکٹھے نہ ہوں اور محرم کے بغیر ہرگز کوئی عورت سفر نہ کرے ، اتنے میں ایک آدمی کھڑا ہوا اور اُس نے کہا یا رسول اللہ میں نے اپنا نام فلاں فلاں غزوے میں لکھوا رکھا ہے، جب کہ میری بیوی حج کرنے کے لیے جا رہی ہے۔ آپ نے فرمایا: پھر تم اس کے ساتھ حج پر جاؤ۔‘‘

 

عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِیَّصَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَا تُسَافِرْ الْمَرْأَةُ ثَلَاثَةَ أَیَّامٍ إِلَّا مَعَ ذِی مَحْرَمٍ۔(بخاری، رقم ۱۰۸۶)
’’ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت تین دن سے زیادہ کا سفر محرم کے بغیر نہ کرے۔‘‘

 

عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: لَا یَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْیَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُسَافِرَ سَفَرًا یَکُونُ ثَلَاثَةَ أَیَّامٍ فَصَاعِدًا إِلَّا وَمَعَهَا أَبُوهَا أَوْ ابْنُهَا أَوْ زَوْجُهَا أَوْ أَخُوهَا أَوْ ذُو مَحْرَمٍ مِنْهَا۔(مسلم، رقم ۳۲۷۰)
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے جائز نہیں کہ وہ تین دن یا اُس سے زیادہ کا سفر کرے مگر یہ کہ اُس کے ساتھ اس کا باپ، اس کا بیٹا، اس کا شوہر، اس کا بھائی یا اس کا کوئی اور محرم رشتہ دار ہو۔‘‘

________

 

B