HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

پڑوسی کے حقوق

عَنْ أَبِی شُرَیْحٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: وَاللَّهِ لَا یُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا یُؤْمِنُ وَاللَّهِ لَا یُؤْمِنُ قِیلَ وَمَنْ یَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: الَّذِی لَا یَأْمَنُ جَارُهُ بَوَایِقَهُ۔(بخاری، رقم ۶۰۱۶)
’’ابو شریح رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :خدا کی قسم ، وہ مومن نہ ہو گا؛ خدا کی قسم ،وہ مومن نہ ہو گا؛ خدا کی قسم ،وہ مومن نہ ہو گا۔ لوگوں نے پوچھا : کون یا رسول اللہ؟ آپ نے فرمایا: جس کا پڑوسی اُس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں ہے۔‘‘

 

عَنْ عَائِشَةَ رَضِیَ اللَّهُ عَنْهَا عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَا زَالَ یُوصِینِی جِبْرِیلُ بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ أَنَّهُ سَیُوَرِّثُهُ۔(بخاری، رقم ۶۰۱۴)
’’عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبریل نے مجھے پڑوسی کے حقوق کی اِس قدر تاکید کی کہ مجھے خیال ہوا، یہ تو عنقریب اسے وراثت میں حق دار بنا دیں گے۔‘‘

________

 

B