HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

یتیم کی پرورش کا صلہ

عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِی الْجَنَّةِ هَکَذَا وَقَالَ بِإِصْبَعَیْهِ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی۔ (بخاری،رقم ۶۰۰۵)
’’سھل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والے جنت میں اس طرح ہوں گے جیسے یہ، آپ نے اپنی دو انگلیوں انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: کَافِلُ الْیَتِیمِ لَهُ أَوْ لِغَیْرِهِ أَنَا وَهُوَ کَهَاتَیْنِ فِی الْجَنَّةِ وَأَشَارَ مَالِکٌ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَی۔(مسلم، رقم ۷۴۶۹)
’’ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا خواہ وہ یتیم اس کا رشتہ دار ہو یا غیر، جنت میں اس طرح ہوں گے، جیسے یہ دو انگلیاں۔ امام مالکؒ نے انگشت شہادت اور درمیانی انگلی سے اشارہ کرکے بتایا۔‘‘

________

 

B