عَنْ صَفِیَّةَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَتَی عَرَّافًا فَسَأَلَهُ عَنْ شَیْءٍ لَمْ تُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِینَ لَیْلَةً۔(مسلم، رقم۵۸۲۱)
’’صفیہ (تابعیہ)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو شخص اپنی کسی چیز کا پتا پوچھنے عراف کے پاس جائے گا، اُس کی چالیس دن کی نماز قبول نہ ہوگی۔‘‘
عَنْ صَفِیَّةَ عَنْ بَعْضِ أَزْوَاجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: مَنْ أَتَی عَرَّافًا فَصَدَّقَهُ بِمَا یَقُولُ لَمْ یُقْبَلْ لَهُ صَلَاةٌ أَرْبَعِینَ یَوْمًا۔(أحمد، رقم ۱۶۲۰۲)
’’صفیہ (تابعیہ)نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کسی بیوی سے روایت کرتی ہیں کہ آپ نے فرمایا: جو شخص (کسی چیز کا پتا پوچھنے کے لیے) عراف کے پاس جائے گا اور پھر جو وہ کہے اسے سچ سمجھے گا، تو اُس کی چالیس دن کی نماز قبول نہ ہوگی‘‘۔
________