عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰهِ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِیْ ثَوْبٍ وَاحِدٍ ثُمَّ یّقُوْلُ أَیُّهُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ فَإِذَا أُشِیرَ لَهُ إِلَی أَحَدِهِمَا قَدَّمَهُ فِیْ اللَّحْدِ وَقَالَ أَنَا شَهِیدٌ عَلَی هَؤُلَاءِ وَأَمَرَ بِدَفْنِهِمْ بِدِمَائِهِمْ ولم یُصَلِّ علیهمولم یُغَسِّلْهُمْ۔(بخاری، رقم ۱۳۴۷)
’’جابر رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احد کے دو دو شھدا کو ایک ہی کپڑے میں کفن دیتے اور پوچھتے جاتے کہ ان میں سے زیادہ قرآن کس کو یاد تھا، پھر جب کسی ایک کی طرف اشارہ کر دیا جاتاتو آپ اُسی کو قبر میں پہلے اتارتے اور آپ فرماتے جاتے کہ میں اِن پر گواہ ہوں۔ آپ نے اُنھیں خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا، نہ اُن کی نمازِ جنازہ پڑھی اور نہ اُنھیں غسل دیا گیا۔‘‘
________