HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اسوۂ غسل

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَةِ یَبْدَأُ فَیَغْسِلُ یَدَیْهِ ثُمَّ یُفْرِغُ بِیَمِینِهِ عَلَی شِمَالِهِ فَیَغْسِلُ فَرْجَهُ ثُمَّ یَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ یَأْخُذُ الْمَاءَ فَیُدْخِلُ أَصَابِعَهُ فی أُصُولِ الشَّعْرِ حَتَّی إِذَا رَأَی أَنْ قَدْ اسْتَبْرَأَ حَفَنَ عَلَی رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی سَائِرِ جَسَدِهِ ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَیْهِ۔(مسلم، رقم۷۱۸)
’’عائشہ رضی اللہ عنہا کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو پہلے دونوں ہاتھ دھوتے ، پھر دائیں ہاتھ سے بائیں پر پانی ڈال کر اُس سے اپنی شرم گاہ صاف کرتے ،پھر نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر پانی لیتے اور اپنی انگلیاں بالوں کی جڑوں میں ڈال دیتے، یہاں تک کہ جب دیکھ لیتے کہ پانی جلد تک پہنچ گیا ہے تو اپنے سر پر تین چلو پانی انڈیلتے،پھر سارے جسم پر پانی بہا لیتے، پھر دونوں پاؤں دھوتے۔‘‘ 

 

عَنِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمَا قَالَ حَدَّثَتْنِی خَالَتِی مَیْمُونَةُ قَالَتْ أَدْنَیْتُ لِرَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ غُسْلَهُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَغَسَلَ کَفَّیْهِ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَهُ فی الْإِنَاءِ ثُمَّ أَفْرَغَ بِهِ عَلَی فَرْجِهِ وَغَسَلَهُ بِشِمَالِهِ ثُمَّ ضَرَبَ بِشِمَالِهِ الْأَرْضَ فَدَلَکَهَا دَلْکًا شَدِیدًا ثُمَّ تَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ أَفْرَغَ علی رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مِلْءَ کَفِّهِ ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِهِ ثُمَّ تَنَحَّی عَنْ مَقَامِهِ ذَلِکَ فَغَسَلَ رِجْلَیْهِ۔(مسلم، رقم۷۲۲)
’’ابن عباس رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ میری خالہ میمونہ رضی اللہ عنھا نے بیان فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں غسل جنابت کے لیے پانی رکھا تو آپ نے پہلے دونوں ہاتھ دو یا تین مرتبہ دھوئے ، پھر اپنا ہاتھ برتن میں ڈالا اور اُس سے اپنی شرم گاہ پر پانی بہایا اور اُسے بائیں ہاتھ سے دھویا، پھر اپنا یہ ہاتھ زمین پر اچھی طرح رگڑا، پھر نماز کے لیے جس طرح وضو کرتے ہیں ، اُس طرح وضو کیا، پھر چلو میں بھر کر تین مرتبہ پانی سر پر بہایا، پھر سارا بدن دھویا، پھر اُس جگہ سے ہٹے اور دونوں پاؤں دھوئے ۔‘‘

________

 

B