عَنْ أَبِیْ هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَتَی الْخَلَاءَ أَتَیْتُهُ بِمَاءٍ فی تَوْرٍ أَوْ رَکْوَةٍ فَاسْتَنْجَی ثُمَّ مَسَحَ یَدَهُ عَلَی الْأَرْضِ ثُمَّ أَتَیْتُهُ بِإِنَاءٍ آخَرَ فَتَوَضَّأَ۔(ابوداود، رقم ۴۵)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رفع حاجت کے لیے جاتے تو میں کسی برتن یا چھاگل میں پانی لے کر آتا ، آپ اُس سے استنجا کرتے اور صفائی کے لیے ہاتھ زمین پر رگڑتے ۔پھر میں آپ کے پاس ایک دوسرا برتن لاتا تو آپ اُس کے پانی سے وضو کرتے۔‘‘
________