عَنْ عُمَرَ بن أَبِیْ سَلَمَةَ یَقُوْلُ کُنْتُ غُلَامًا فِیْ حَجْرِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَتْ یَدِی تَطِیشُ فِی الصَّحْفَةِ فَقَالَ لِیْ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ: یَا غُلَامُ! سَمِّ اللّٰهَ وَکُلْ بِیَمِینِکَ وَکُلْ مِمَّا یَلِیکَ، فَمَا زَالَتْ تِلْکَ طِعْمَتِی بَعْدُ۔(بخاری، رقم ۵۳۷۶)
’’عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ میں (اُس وقت) ایک بچہ تھا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پرورش پا رہا تھا، جب کھانا کھاتے ہوئے میرا ہاتھ تھالی میں ہر طرف گھوما کرتا تھا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے (یہ دیکھا تو) مجھ سے فرمایا: اے لڑکے! اللہ کا نام لے کر، دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور برتن کی جو جگہ تمھارے نزدیک ہے اس میں سے کھاؤ۔ چنانچہ اِس کے بعد پھر میں اسی طرح کھایا کرتا تھا۔‘‘
عَنِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا أَکَلَ أَحَدُکُمْ فَلْیَأْکُلْ بِیَمِینِهِ وَإِذَا شَرِبَ فَلْیَشْرَبْ بِیَمِینِهِ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ یَأْکُلُ بِشِمَالِهِ وَیَشْرَبُ بِشِمَالِهِ۔(مسلم، رقم ۵۲۶۵)
’’ابن عمر رضی اللہ عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی کھانا کھائے تو اُسے دائیں ہاتھ سے کھانا چاہیے اورپیے تو دائیں ہاتھ سے پینا چاہیے۔ کیونکہ شیطان (کا یہ طریقہ ہے کہ وہ) بائیں ہاتھ سے کھاتا اور بائیں ہاتھ سے پیتا ہے۔‘‘
________