عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ یقول سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فقال یا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَرْکَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِیلَ من الْمَاءِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِهِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ من مَاءِ الْبَحْرِ فقال رسول اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ هو الطَّهُورُ مَاؤُهُ الْحِلُّ مَیْتَتُهُ۔(نسائی، رقم 59)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم لوگ سمندر میں سفر کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ تھوڑا سا ہی پانی ہوتا ہے، اگر ہم اُس سے وضو کرنے لگ جائیں تو پھر پیاسے رہ جائیں گے۔ تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر سکتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: اُس کا پانی پاک ہے اور اس کا مردار بھی حلال ہے۔‘‘
________