عَنْ بن عَبَّاسٍ قال نهی رسول اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ عن کل ذِی نَابٍ من السِّبَاعِ وَعَنْ کل ذِی مِخْلَبٍ من الطَّیْرِ۔ (مسلم، رقم (4994
’’ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر کچلی والے درندے اور چنگال والے پرندے کا گوشت کھانے سے منع فرمایا ہے۔‘‘
عَنْ مُحَمَّدِ بن عبد اللَّهِ بن عَمْرٍو ۔۔۔ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ نهی یوم خَیْبَرَ عن لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِیَّةِ وَعَنْ الْجَلَّالَةِ وَعَنْ رُکُوبِهَا وَعَنْ أَکْلِ لَحْمِهَا۔(نسائی، رقم 4452)
’’محمد بن عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے ۔۔۔ کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر کے دن پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع فرمایا اور جلالہ سے، یعنی اُس پر سواری کرنے اور اُس کا گوشت کھانے سے بھی منع فرمایا۔‘‘
________