عَنْ أَنَسِ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّهُعَلَیْهِ وَسَلَّمَ قال یَسِّرُوا ولا تُعَسِّرُوا وَبَشِّرُوا ولا تُنَفِّرُوا. (بخاری، رقم 69)
’’انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: لوگوں میں آسانی پیدا کرو اور سختی نہ کرو، اُن کو خوش خبری دو اور اُن میں نفرت نہ پھیلاؤ۔‘‘
عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ أَنَّ أَعْرَابِیًّا بَالَ فِی الْمَسْجِدِ فَثَارَ إِلَیْهِ النَّاسُ لیَقَعُوا بِهِ فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ دَعُوهُ وَأَهْرِیقُوا عَلَی بَوْلِهِ ذَنُوبًا مِنْ مَاء أَوْ سَجْلًا مِنْ مَاءٍ فَإِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُیَسِّرِینَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِینَ۔(بخاری، رقم 6128)
’’ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ ایک بدو نے مسجد میں پیشاب کر دیا تو لوگ بھڑک کر اُس کی طرف اٹھے تاکہ اُسے ماریں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اِسے چھوڑ دو اور جہاں اُس نے پیشا ب کیا ہے وہاں پانی کا ایک ڈول بہا دو۔ تم آسانی کرنے والے بنا کر بھیجے گئے ہو، تنگی کرنے والے نہیں۔‘‘
________