HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

قضیۂ اقتدار کا فیصلہ

عَنْ مُعَاوِیَةَ إِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: إِنَّ هَذَا الْأَمْرَ فی قُرَیْشٍ لَا یُعَادِیهِمْ أَحَدٌ إِلَّا کَبَّهُ اللّٰهُ فِیْ النَّارِ عَلَی وَجْهِهِ مَا أَقَامُوا الدِّینَ۔(بخاری، رقم ۷۱۳۹)
’’معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے: ہمارا یہ اقتدار قریش کو منتقل ہو جائے گا۔ جب تک وہ دین پر قائم رہیں گے۔ اِس معاملے میں جو شخص بھی اُن کی مخالفت کرے گا ، اللہ اُسے اوندھے منہ آگ میں ڈال دے گا۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: النَّاسُ تَبَعٌ لِقُرَیْشٍ فِیْ هَذَا الشَّأْنِ مُسْلِمُهُمْ تَبَعٌ لِمُسْلِمِهِمْ وَکَافِرُهُمْ تَبَعٌ لِکَافِرِهِمْ۔(بخاری، رقم۳۴۹۵)
’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ اِس معاملے میں قریش کے تابع ہیں۔ عرب کے مسلمان اُن کے مسلمانوں کے پیرو ہیں اور اُن کے کافر اُن کے کافروں کے۔‘‘

________

 

B