عَنْ عَائَشَةَ رَحِمَهَا اللَّهُ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَیُدْرِکُ بِحُسْنِ خُلُقِهِ دَرَجَهَ الصَّاءِمِ الْقَائم۔(ابو داود، رقم ۴۷۹۸)
’’عائشہ رحمھا اللہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ بندۂ مومن حسن اخلاق سے وہی درجہ حاصل کرلیتا ہے جو دن کے روزوں اور رات کی نمازوں سے حاصل ہوتا ہے ۔‘‘
عَنْ أَبِی الدَّرْدَاءِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: مَا مِنْ شَیْءٍ یُوضَعُ فِی الْمِیزَانِ أَثْقَلُ مِنْ حُسْنِ الْخُلُقِ وَإِنَّ صَاحِبَ حُسْنِ الْخُلُقِ لَیَبْلُغُ بِهِ دَرَجَةَ صَاحِبِ الصَّوْمِ وَالصَّلَاةِ۔(ترمذی، رقم۲۰۰۳)
’’ ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میزان میں کوئی بھی ایسی چیز نہ رکھی جائے گی جو حسن خلق سے بھی زیادہ وزنی ہو۔ انسان اپنے اچھے اخلاق سے دن بھر روزے رکھنے اور رات بھر نماز پڑھنے والے شخص کا درجہ حاصل کر لیتا ہے۔‘‘
________