HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

اقتدار کا حریص اُس کا اہل نہیں

عَنْ أَبِی مُوسَی قَالَ دَخَلْتُ عَلَی النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَنَا وَرَجُلَانِ مِنْ بَنِی عَمِّی فقال أَحَدُ الرَّجُلَیْنِ یا رَسُولَ اللّٰهِ أَمِّرْنَا علی بَعْضِ ما وَلَّاکَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ وَقَالَ الْآخَرُ مِثْلَ ذَلِکَ فَقَالَ إِنَّا وَاللّٰهِ لَا نُوَلِّی عَلَی هَذَا الْعَمَلِ أَحَدًا سَأَلَهُ وَلَا أَحَدًا حَرَصَ عَلَیْهِ۔(مسلم، رقم ۴۷۱۷)
’’ابو موسیٰ أشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں اور میرے چچا کے دو بیٹے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور اُن میں سے ایک نے آپ سے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ عز و جل نے آپ کو جو علاقے عطا فرمائے ہیں، اُن میں سے کسی علاقے کی حکومت آپ ہمیں دے دیجیے، پھر دوسرے نے بھی آپ سے اسی طرح کا مطالبہ کیا۔ آپ نے فرمایا: ہم ، بخدا کسی ایسے شخص کو اِس نظام میں کوئی منصب نہ دیں گے جو اُس کا طالب ہو گا اور نہ اُسے دیں گے جو اُس کے لیے حریص ہو گا۔‘‘

 

عَنْ عبدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ قَالَ لِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَا عَبْدَ الرَّحْمٰن بن سَمُرَةَ لَا تَسْأَلْ الْإِمَارَةَ فَإِنَّکَ إن أُوتِیتَهَا عن مَسْأَلَةٍ وُکِلْتَ إِلَیْهَا وَإِنْ أُوتِیتَهَا من غَیْرِ مَسْأَلَةٍ أُعِنْتَ علیها۔(بخاری، رقم ۶۶۲۲)
’’عبدالرحمن بن سمرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے عبدالرحمن بن سمرہ! تم امارت کے طالب نہ ہونا ۔ اگر یہ تمھاری خواہش کے نتیجے میں تمھیں دی گئی تو تم اِسی کے حوالے کر دیے جاؤ گے اور اگر یہ بغیر خواہش کے حاصل ہوئی تو اللہ کی طرف سے اِس میں تمھاری مدد کی جائے گی۔‘‘

________

 

B