HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

غلاموں کو تذلیل کے الفاظ سے بلانے کی مناہی

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا یَقُولَنَّ أَحَدُکُمْ عَبْدِیْ فَکُلُّکُمْ عَبِیدُ اللّٰهِ وَلَکِنْ لِیَقُلْ فَتَایَ وَلَا یَقُلِ الْعَبْدُ رَبِّی وَلَکِنْ لِیَقُلْ سَیِّدِی۔(مسلم، رقم ۵۸۷۵)
’’ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص بھی اپنے غلام کو عبدی (میرا بندہ) نہ کہے۔ تم سب اللہ کے بندے ہو، بلکہ اُسے چاہیے کہ وہ میرا جوان کہے اور نہ غلام کو چاہیے کہ وہ اپنے آقا کو ربی (میرا رب) کہے، بلکہ اُسے چاہیے کہ وہ سیدی (میرا آقا) کہے۔‘‘

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ ۔۔۔َ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لَا یَقُلْ أَحَدُکُمْ اسْقِ رَبَّکَ أَطْعِمْ رَبَّکَ وَضِّیءْ رَبَّکَ وَلَا یَقُلْ أَحَدُکُمْ رَبِّی وَلْیَقُلْ سَیِّدِی مَوْلَایَ وَلَا یَقُلْ أَحَدُکُمْ عَبْدِیأَمَتِی وَلْیَقُلْ فَتَایَ فَتَاتِی غُلَامِی۔(مسلم، رقم ۵۸۷۷)
’’ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی بھی (اپنے غلام کو) یہ نہ کہے کہ اپنے رب کو پلاؤ، اپنے رب کو کھلاؤ یا اپنے رب کو وضو کراؤ۔
)اے غلامو!) تم میں سے کوئی بھی اپنے آقا کو ربی (میرا رب) نہ کہے۔بلکہ اُسے چاہیے کہ سیدی (میرا آقا) یا مولای (میرا مالک) کہے اور (اے غلاموں کے مالکو) نہ تم میں سے کوئی (اپنے غلام اور لونڈی) کو عبدی (میرا بندہ) اور امتی (میری بندی) کہے، بلکہ چاہیے کہ وہ اُسے میرا لڑکا(my boy) اور میری لڑکی(my girl) اور میرا غلام کہے۔‘‘

________

 

B