عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ وَسَلَّم أَنَّهُ قَالَ لِلْمَمْلُوکِ طَعَامُهُ وَکِسْوَتُهُ وَلَا یُکَلَّفُ مِنَ الْعَمَلِ إِلَّا ما یُطِیقُ۔(مسلم، رقم ۴۳۱۶9)
’’ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: کھانا اور کپڑا غلام کا حق ہے اور (یہ بھی اُس کا حق ہے کہ) اُسے کوئی ایسا کام کرنے کے لیے نہ کہا جائے جو اُس کی ہمت سے باہر ہو۔‘‘
عَنْ أَبِی ذَرٍّ (قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ) هُمْ إِخْوَانُکُمْ جَعَلَهُمْ اللّٰهُ تَحْتَ أَیْدِیکُمْ فَمَنْ جَعَلَ اللّٰهُ أَخَاهُ تَحْتَ یَدِهِ فَلْیُطْعِمْهُ مِمَّا یَأْکُلُ وَلْیُلْبِسْهُ مِمَّا یَلْبَسُ وَلَا یُکَلِّفُهُ مِنَ الْعَمَلِ مَا یَغْلِبُهُ فَاِنْ کَلَّفَهُ مَا یَغْلِبُهُ فَلْیُعِنْهُ عَلَیْهِ۔(بخاری، رقم ۶۰۵۰، مسلم ، رقم۴۳۱۳، ۴۳۱۵)
’’ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ تمھارے بھائی ہیں ۔ اللہ نے اِنھیں تمھارے ماتحت کر دیا ہے۔ پس اللہ نے جس کے بھائی کو اُس کے ماتحت کیا ہے، اُسے چاہیے کہ وہ خود کھاتا ہے وہی اُسے کھلائے اور جو خود پہنتا ہو وہی اُسے پہنائے اور اُسے کوئی ایسا کام نہ کہے جو اُس کی استطاعت سے باہر ہو اور اگر ایسا کوئی کام کہے تو اُس میں اُس کی مدد کرے۔‘‘
________