عَنْ أَبِیْ أُسَیْدٍ الْأَنْصَارِیِّ أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَقُولُ وَهُوَ خَارِجٌ مِنَ الْمَسْجِدِ فَاخْتَلَطَ الرِّجَالُ مَعَ النِّسَاءِ فِیْ الطَّرِیقِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ لِلنِّسَاءِ اسْتَأْخِرْنَ فَإِنَّهُ لَیْسَ لَکُنَّ أَنْ تَحْقُقْنَ الطَّرِیقَ عَلَیْکُنَّ بِحَافَّاتِ الطَّرِیقِ فَکَانَتِ الْمَرْأَةُ تَلْتَصِقُ بِالْجِدَارِ حَتَّی إِنَّ ثَوْبَهَا لَیَتَعَلَّقُ بِالْجِدَارِ من لُصُوقِهَا بِهِ۔(ابو داود، رقم (۵۲۷۲
’’ ابو اسید انصاری سے روایت ہے کہ اُنھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا، جب کہ آپ مسجد سے نکل رہے تھے اور مرد عورتوں کے ساتھ راستے میں گڈ مڈ ہو رہے تھے، تو آپ نے عورتوں سے کہا کہ تم پیچھے ہٹ جاؤ، تمھیں راستے کے بیچوں بیچ نہیں چلنا چاہیے، تم راستے کے کناروں پر چلو۔ چنانچہ پھر عورتیں بالکل دیوار کے ساتھ ساتھ چلتی تھیں ، یہاں تک ان کے کپڑے دیوار کے ساتھ چپک کر اٹک جاتے تھے۔‘‘
________