HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

بچے کی حصانت کا مسئلہ

 

 

عَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ یَا رَسُولَ اللّٰهِ إِنَّ ابْنِی هٰذَا کَانَ بَطْنِی لَهُ وِعَاءً وَثَدْیِی لَهُ سِقَاءً وَحِجْرِی لَهُ حِوَاءً وَإِنَّ أَبَاهُ طَلَّقَنِی وَأَرَادَ أَنْ یَنْتَزِعَهُ مِنِّی فَقَالَ لَهَا رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَنْتِ أَحَقُّ بِهِ مَا لَمْ تَنْکِحِی۔(ابو داود، رقم ۲۲۷۶، حاکم، رقم ۲۸۳۰)

’’ عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اُس نے عرض کیا: یا رسول اللہ ، میرے اِس بیٹے کے لیے میرا پیٹ ہی گویا ایک ظرف تھا اور میری چھاتیاں ہی اِس کا مشکیزہ تھیں اور میری گود ہی اِس کا گھر تھی۔ اب اِس کے باپ نے مجھے طلاق دے دی ہے اور چاہتا ہے کہ اِس کو مجھ سے لے لے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تمھی اِس کو رکھنے کی زیادہ حق دار ہو، جب تک تم نکاح نہ کر لو۔‘‘

 

عَنْ ابی هریرة أَنِّی سَمِعْتُ امْرَأَةً جَاءَ تْ إِلٰی رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا قَاعِدٌ عِنْدَهُ فَقَالَتْ یَا رَسُولَ اللّٰهِ إِنَّ زَوْجِی یُرِیدُ أَنْ یَذْهَبَ بِابْنِی وَقَدْ سَقَانِی مِنْ بِئْرِ أَبِیْ عِنَبَةَ وَقَدْ نَفَعَنِی فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ اسْتَهِمَا عَلَیْهِ فَقَالَ زَوْجُهَا مَنْ یُحَاقُّنِی فِیْ وَلَدِی فَقَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ هٰذَا أَبُوکَ وَهَذِهِ أُمُّکَ فَخُذْ بِیَدِ أَیِّهِمَا شِءْتَ فَأَخَذَ بِیَدِ أُمِّهِ فَانْطَلَقَتْ بِهِ۔(ابو داود، رقم ۲۲۷۷)

’’ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھا کہ ایک عورت آئی ۔ میں نے سنا کہ اُس نے عرض کیا : یا رسول اللہ ، میرا شوہر یہ میرا بچہ مجھ سے لینا چاہتا ہے ، دراں حالیکہ اِس نے مجھے ابو عنبہ کے کنوئیں سے پانی لا کر دیا ہے اور بہت کچھ نفع پہنچایا ہے۔ حضور نے فرمایا: تم دونوں اِس پر قرعہ ڈال سکتے ہو ۔ شوہر (یہ سن کر) بولا: میرے اِس بچے کے معاملے میں کون مجھ سے جھگڑا کرے گا ؟ آپ نے فرمایا : بیٹے ، یہ تمھارا باپ اور یہ تمھاری ماں ہے، تم اِن میں سے جس کا ہاتھ پکڑنا چاہتے ہو ، پکڑ لو ۔ بچے نے ماں کا ہاتھ پکڑ لیا اور وہ اُسے لے کر چلی گئی ۔‘‘

________

 

B