عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا کَانَتْ تُرَجِّلُ تَعْنِی رَأْسَ رَسُوْلِ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَهِیَ حَاءِضٌ وَرَسُولُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ حِینَئِذٍ مُجَاوِرٌ فِی الْمَسْجِدِ یُدْنِی لَهَا رَأْسَهُ وَهِیَ فِیْ حُجْرَتِهَا فَتُرَجِّلُهُ وَهِیَ حَاءِضٌ۔(بخاری، رقم ۲۹۶)
’’ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ وہ حالت حیض میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کر دیا کرتی تھیں (اور اس کی صورت یہ ہوتی کہ) آپ مسجد میں معتکف ہوتے اور وہ حیض کی حالت میں اپنے حجرے میں ہوتیں، آپ اُن کی طرف اپنا سر بڑھا دیتے اور وہ اُس میں کنگھی کر دیتیں۔‘‘
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّالنَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ کَانَ یَتَّکِءُ فِیْ حَجْرِی وَأَنَا حَاءِضٌ ثُمَّ یَقْرَأُ الْقُرْآنَ۔(بخاری، رقم ۲۹۷، مسلم، رقم ۶۹۳)
’’عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم میری گود میں تکیہ کیے ہوئے قرآن پڑھا کرتے تھے۔‘‘
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَتْ إِحْدَانَا إِذَا کَانَتْ حَاءِضًا فَأَرَادَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَنْ یُبَاشِرَهَا أَمَرَهَا أَنْ تَتَّزِرَ فی فَوْرِ حَیْضَتِهَا ثُمَّ یُبَاشِرُهَا، قَالَتْ وَأَیُّکُمْ یَمْلِکُ إِرْبَهُ کَمَا کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَمْلِکُ إِرْبَهُ۔(بخاری، رقم ۳۰۲)
’’ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ ہم میں سے کوئی حیض کی حالت میں ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُس کے قریب آنا چاہتے تو حیض کی زیادتی کے باوجود، ہدایت کرتے کہ وہ تہ بند باندھ لے، پھر آپ اُس کے قریب آ جاتے یعنی جسم سے جسم ملا لیتے۔ (پھر لوگوں کو اِس معاملے میں احتیاط کی نصیحت کرتے ہوئے) آپ نے کہا،تم میں ایسا کون ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح اپنی خواہش پر قابو رکھتا ہو۔‘‘
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَشْرَبُ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فَیَضَعُ فَاهُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ فَیَشْرَبُ وَأَتَعَرَّقُ الْعَرْقَ وَأَنَا حَائِضٌ ثُمَّ أُنَاوِلُهُ النَّبِیَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فَیَضَعُ فَاهُ عَلٰی مَوْضِعِ فِیَّ۔(مسلم، رقم ۶۹۲)
’’ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ میں حیض کی حالت میں پانی پیتی، پھر وہی پانی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتی اور آپ اُسی جگہ منہ رکھ کر پی لیتے جہاں میں نے رکھا ہوتا۔ اِسی طرح میں ہڈی پر سے کچھ گوشت کھاتی اور پھر آپ کو دے دیتی اور آپ اُسی جگہ منہ رکھ کر کھا لیا کرتے جہاں میں نے رکھا ہوتا۔
________