HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

نکاح سے پہلے لڑکی سے اجازت لینے کا حکم

 

 

عَنْ أَبِی هُرَیْرَةَ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قال لَا تُنْکَحُ الْبِکْرُ حَتَّی تُسْتَأْذَنَ وَلَا الثَّیِّبُ حَتَّی تُسْتَأْمَرَ فَقِیلَ یَا رَسُولَ اللّٰهِ کَیْفَ إِذْنُهَا قَالَ إِذَا سَکَتَتْ۔(بخاری، رقم ۶۹۶۸)

’’ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیوہ کا نکاح اُس سے مشورے کے بغیر نہ کیا جائے اور کنواری سے اجازت لینا ضروری ہے۔ لوگوں نے پوچھا: اُس کی اجازت کیسے ہو؟ آپ نے فرمایا: وہ خاموش رہے تو یہی اجازت ہے۔‘‘

 

عَنِ بْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اَلْأَیِّمُ أَحَقُّ بِنَفْسِهَا مِنْ وَلِیِّهَا وَالْبِکْرُ تُسْتَأْذَنُ فِیْ نَفْسِهَا وَإِذْنُهَا صُمَاتُهَا۔(مسلم، رقم ۳۴۷۶)

’’ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: بیوہ نکاح کے معاملے میں اپنے ولی سے زیادہ حق رکھتی ہے اور کنواری سے اُس کے نکاح کی اجازت لینی چاہیے اور اُس کی اجازت چپ رہنا ہے۔‘‘

________

 

B