HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

حرمتِ رضاعت

 

 

عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ إِنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰةُ عَلَیْةِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تُحَرِّمُ الْمَصَّةُ وَالْمَصَّتَانِ۔(مسلم، رقم۳۵۹۰)

’’عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (اتفاقاً کسی بچے کے کسی خاتون کے دودھ کے) ایک دو گھونٹ پی لینے سے کوئی رشتہ حرام نہیں ہو جاتا۔‘‘

 

عَنْ عَائِشَةَ دَخَلَ عَلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰةِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ وَعِنْدِی رَجُلٌ قَاعِدٌ فَاشْتَدَّ ذٰلِکَ عَلَیْهِ وَرَأَیْتُ الْغَضَبَ فِیْ وَجْهِهِ قَالَتْ فَقُلْتُ یَا رَسُولَ اللّٰهِ إِنَّهُ أَخِیْ مِنَ الرَّضَاعَةِ قَالَتْ فَقَالَ انْظُرْنَ إِخْوَتَکُنَّ مِنَ الرَّضَاعَةِ فَإِنَّمَا الرَّضَاعَةُ مِنَ الْمَجَاعَةِ۔(مسلم، رقم ۳۶۰۶، بخاری، رقم ۵۱۰۲)

’’ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے تو ایک شخص بیٹھا ہوا تھا ۔ آپ کو یہ ناگوار ہوا اور میں نے دیکھا کہ آپ کے چہرے پر غصے کے آثار ہیں ۔ میں نے عرض کیا : یا رسول اللہ، یہ میرے رضاعی بھائی ہیں ۔ آپ نے فرمایا : اپنے اِن بھائیوں کو دیکھ لیا کرو، اِس لیے کہ رضاعت کا تعلق تو صرف اُس دودھ سے قائم ہوتا ہے جو بچے کو دودھ کی ضرورت کے زمانے میں پلایا جائے ۔‘‘

 

عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ ۔۔۔جَاءَتْ سَهْلَةُ بِنْتُ سُهَیْلِ بن عَمْرٍو الْقُرَشِیِّ ثُمَّ الْعَامِرِیِّ وهی امْرَأَةُ أبی حُذَیْفَةَ فقالت یا رَسُولَ اللّٰهِ إِنَّا کنا نَرَی سَالِمًا وَلَدًا وکان یَأْوِی مَعِی وَمَعَ أبی حُذَیْفَةَ فِیْ بَیْتٍ وَاحِدٍ وَیَرَانِی فُضْلًا وَقَدْ أَنْزَلَ اللّٰهُ عَزَّ وَجَلَّ فِیهِمْ مَا قَدْ عَلِمْتَ فَکَیْفَ تَرَی فِیْهِ فَقَالَ لَهَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ أَرْضِعِیهِ فَأَرْضَعَتْهُ خَمْسَ رَضَعَاتٍ فَکَانَ بِمَنْزِلَةِ وَلَدِهَا مِنَ الرَّضَاعَةِ۔(ابو داود، رقم ۲۰۶۱)

’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے ۔۔۔ کہ ابو حذیفہ کی بیوی اور سہیل بن عمرو قرشی عامری کی بیٹی سہلہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور عرض کیا : یارسول اللہ، ہم تو سالم کو اپنا بیٹا ہی سمجھتے تھے۔ وہ میرے اور ابوحذیفہ کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتا تھا اور مجھے گھر کے کپڑوں میں دیکھتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے جو حکم اِن لڑکوں کے متعلق نازل کیا ہے ، اُس سے آپ واقف ہیں ۔ اب بتائیے، اِس معاملے میں آپ کا کیا ارشاد ہے ؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اِسے اپنا دودھ پلادو، تو اُنھوں نے اُسے پانچ گھونٹ پلادیئے ، چنانچہ وہ اُن کے رضاعی بیٹے کی مثل ہو گیا۔‘‘

 

عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ قَالَ یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَةِ مَا یَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَةِ۔ (موطا، رقم ۱۸۸۷)

’’ عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر وہ رشتہ جو ولادت کے تعلق سے حرام ہے ، رضاعت سے بھی حرام ہو جاتا ہے ۔‘‘

________

 

B