عَنْ عَلِيِّ بنِ أبي طَالِبٍ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةُ حَرَمٌ ما بين عَيْرٍ إلى ثَوْرٍ فَمَنْ أَحْدَثَ فيها حَدَثًا أو آوَى مُحْدِثًا فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ. (مسلم، رقم 3327)
حضرت علی بن ابی طالب (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عیر پہاڑ سے ثور پہاڑ تک کے درمیان مدینہ كا علاقہ حرم ہے۔ چنانچہ جو آدمی اس حرم میں کوئی نئى چيز پيدا کرے گا یا نئى چيز پيدا کرنے والےكسى آدمی کو پناہ دے گا تو اس پر اللہ کی لعنت، فرشتوں کی لعنت اور تمام لوگوں کی لعنت ہو گی۔
________