عن بن عَبَّاسٍ عن النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ فقال من الْقَوْمُ قالوا الْمُسْلِمُونَ فَقَالُوا من أنت قال رسول اللَّهِ فَرَفَعَتْ إليه امْرَأَةٌ صَبِيًّا فقالت أَلِهَذَا حَجٌّ قال نعم وَلَكِ أَجْرٌ. (مسلم، رقم 3253)
حضرت ابن عباس (رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے روحاء کے مقام پر کچھ سواروں سے ملاقات کی تو آپ نے پوچها کہ تم کون لوگ ہو؟ وہ کہنے لگے: ہم مسلمان ہيں، پهر انهوں نے پوچها كہ آپ كون ہيں ؟ آپ نے فرمایا: ميں اللہ کا رسول ہوں، (اس موقع پر) ان میں سے ایک عورت نے اپنے بچے کو اٹھا کر عرض کیا کہ کیا اس کا بھی حج ہو جائے گا؟ آپ نے فرمایا: ہاں، اور اجر تيرے ليے ہو گا۔
________