عن بن عَبَّاسٍ --- بَعَثَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسِتَّ عَشْرَةَ بَدَنَةً مع رَجُلٍ وَأَمَّرَهُ فيها قال فَمَضَى ثُمَّ رَجَعَ فقال يا رَسُولَ اللَّهِ كَيْفَ أَصْنَعُ بِمَا أُبْدِعَ على منها قال أنحرها ثُمَّ أصبغ نَعْلَيْهَا في دَمِهَا ثُمَّ أجعله على صَفْحَتِهَا ولا تَأْكُلْ منها أنت ولا أَحَدٌ من أَهْلِ رُفْقَتِكَ. (مسلم، رقم 3216)
حضرت ابن عباس (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ... رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ایک آدمی کے ساتھ قربانی کے سولہ اونٹ بھیجے اور اسےاونٹوں کی خدمت پر لگا دیا، وه آدمی گیا اور پھر لوٹ آیا،اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول، اگر اونٹوں میں سے کوئی تھک جائے تو میں کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: اسے ذبح کر کے اس کے نعل خون میں ڈبونا اور کوہان کے قریب رکھ دینا اور پھر اس کا گوشت نہ تم کھانا اور نہ تمھارے ساتھی کھائیں۔
________