HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

حج میں حائضہ کے لیے احکام

 

 

عن عَائِشَةَ رضي الله عنها أنها قالت قَدِمْتُ مَكَّةَ وأنا حَائِضٌ ولم أَطُفْ بِالْبَيْتِ ولا بين الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ قالت فَشَكَوْتُ ذلك إلى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال افْعَلِي كما يَفْعَلُ الْحَاجُّ غير أَنْ لَا تَطُوفِي بِالْبَيْتِ حتى تَطْهُرِي. (بخارى، رقم 1650)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے کہ میں مکہ آئی تو اس وقت میں حائضہ تھی، اس لیے بیت اللہ کا طواف نہ کر سکی اور نہ صفا مروہ کی سعی كر سكى، وه كہتى ہيں کہ میں نے اس کی شکایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کی تو آپ نے فرمایا کہ جس طرح حج كرنے والے دوسرے لوگ اركان حج ادا كر رہےہيں،تم بھی اسی طرح ادا کرلو، البتہ بیت اللہ کا طواف پاک ہونے سے پہلے نہ کرنا۔

________

 

B