HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

حرم کی بنیادیں

 

 

عن عَائِشَةَ رضي الله عَنْهُمْ زَوْجِ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال لها أَلَمْ تَرَيْ أَنَّ قَوْمَكِ لَمَّا بَنَوْا الْكَعْبَةَ اقْتَصَرُوا عن قَوَاعِدِ إبراهيم فقلت يا رَسُولَ اللَّهِ ألا تَرُدُّهَا على قَوَاعِدِ إبراهيم قال لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَفَعَلْتُ. (بخارى، رقم 1583)

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ نے ان سے فرمایا: تجھے معلوم ہے كہ جب تیری قوم نے کعبہ کی تعمیر کی تو ابراہيمى بنیاد کو چھوڑ دیا تھا، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ، پھر آپ ابراہیمى بنياد پر اس کو کیوں نہیں بنا دیتے؟ آپ نے فرمایا کہ اگر تمھاری قوم نئى نئى مسلمان نہ ہوئى ہوتى تو میں يقيناً ایسا کر دیتا۔

 

عن عَائِشَةَ رضي الله عنها قالت سَأَلْتُ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن الْجَدْرِ أَمِنَ الْبَيْتِ هو قال نعم قلت فما لهم لم يُدْخِلُوهُ في الْبَيْتِ قال إِنَّ قَوْمَكِ قَصَّرَتْ بِهِمْ النَّفَقَةُ قلت فما شَأْنُ بَابِهِ مُرْتَفِعًا قال فَعَلَ ذلك قَوْمُكِ لِيُدْخِلُوا من شاؤوا وَيَمْنَعُوا من شاؤوا وَلَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثٌ عَهْدُهُمْ بِالْجَاهِلِيَّةِ فَأَخَافُ أَنْ تُنْكِرَ قُلُوبُهُمْ أَنْ أُدْخِلَ الْجَدْرَ في الْبَيْتِ وَأَنْ أُلْصِقَ بَابَهُ بِالْأَرْضِ. (بخارى، رقم 1584)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا حطیم بھی بیت اللہ میں داخل ہے؟ آپ نے فرمایا کہ ہاں، پھر میں نے پوچھا کہ لوگوں نے اسے کعبے میں شامل کیوں نہیں کیا؟ آپ نے جواب دیا کہ تمھاری قوم کے پاس خرچ کی کمی پڑ گئی تھی، پھر میں نے پوچھا کہ یہ دروازہ کیوں اونچا بنایا ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ بھی تمھاری قوم ہی نے کیا ہے تاکہ وه جسے چاہیں اندر آنے دیں اور جسے چاہیں روک دیں۔ اگر تمھاری قوم نےجاہلیت كو نيا نيا نہ چهوڑا ہوتا اور مجھے اس کا خوف نہ ہوتا کہ ان کے دل بگڑ جائیں گے تو ميں اس حطیم کو بھی کعبہ میں شامل کر دیتا اور کعبہ کا دروازہ بهى زمین کے برابر کر دیتا۔

 

عن عَائِشَةَ قالت قال لي رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْلَا حَدَاثَةُ عَهْدِ قَوْمِكِ بِالْكُفْرِ لَنَقَضْتُ الْكَعْبَةَ وَلَجَعَلْتُهَا على أَسَاسِ إبراهيم فإن قُرَيْشًا حين بَنَتْ الْبَيْتَ اسْتَقْصَرَتْ وَلَجَعَلْتُ لها خَلْفًا. (مسلم، رقم 3240)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اگر تمھاری قوم كا كفر سے اسلام كى طرف آنا نیا نیا نہ ہوتا تو میں بیت اللہ کو توڑتا اور اسے  ابراہیمى بنیادوں پر بناتا، کیونکہ قریش نے جس وقت بیت اللہ کو بنایا تها تو اسے کم (چھوٹا) کر دیا اور میں اس کے پیچھے بھی ايك دروازہ بناتا۔

________

 

B