عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فقال ارْكَبْهَا فقال إِنَّهَا بَدَنَةٌ فقال ارْكَبْهَا قال إِنَّهَا بَدَنَةٌ قال ارْكَبْهَا وَيْلَكَ. (بخارى، رقم 1689)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قربانی کا جانور ہانك كر لے جاتے دیکھا تو آپ نے فرمایا :اس پر سوار ہو جا،اس نے کہا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ نے فرمایا: اس پر سوار ہو جاؤ ،اس نے کہا کہ یہ تو قربانی کا جانور ہے تو آپ نے پھر فرمایا: تم پر افسوس! اس پر سوار ہو بھی جاؤ۔
عن أبي هُرَيْرَةَ ان رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فقال اركبها قال يا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا بَدَنَةٌ فقال ارْكَبْهَا وَيْلَكَ. (مسلم، رقم 3208)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو قربانی کا جانور ہانك كر لے جاتے دیکھا تو آپ نے فرمایا :اس پر سوار ہو جا،اس نے کہا کہ یا رسول اللہ،یہ تو قربانی کا جانور ہے، آپ نے فرمایا:تم پر افسوس!اس پر سوار ہو بھی جاؤ۔
________