HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

دس علاماتِ قیامت

عَنْ أَبِی سَرِیحَةَ حُذَیْفَةَ بنِ أَسِیدٍ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ فی غُرْفَةٍ وَنَحْنُ أَسْفَلَ مِنْهُ فَاطَّلَعَ إِلَیْنَا فَقَالَ مَا تَذْکُرُونَ قُلْنَا السَّاعَةَ قَالَ إِنَّ السَّاعَةَلَا تَکُونُ حَتیَّ تَکُونَ عَشْرُ آیَاتٍ خَسْفٌ بِالْمَشْرِقِ وَخَسْفٌ بِالْمَغْرِبِ وَخَسْفٌ فِیْ جَزِیرَةِ الْعَرَبِ وَالدُّخَانُ وَالدَّجَّالُ وَدَابَّةُ الأرض وَیَأْجُوجُ وَمَأْجُوجُ وَطُلُوعُ الشَّمْسِ من مَغْرِبِهَا وَنَارٌ تَخْرُجُ من قُعْرَةِعَدَنٍ تَرْحَلُ الناسَ ۔۔۔وَرِیحٌ تلقی الناس فی الْبَحْرِ۔(مسلم، رقم ۷۲۸۶)
’’ابو سریحہ حذیفہ بن اسید سے روایت ہے کہ ایک موقع پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کسی گھر کے بالا خانے میں تشریف فرما تھے اور ہم لوگ نیچے بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے اوپر سے جھانک کر ہمیں دیکھا اور پوچھا کہ تم لوگ کیا باتیں کر رہے ہو۔ ہم نے عرض کیا کہ ہم قیامت کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔آپ نے فرمایا: قیامت اُس وقت تک نہیں آئے گی جب تک دس نشانیاں پوری نہ ہو لیں: مشرق میں زمین کا دھنس جانا، مغرب میں زمین کا دھنس جانا، جزیرہ نماے عرب میں زمین کا دھنس جانا، دھواں، دجال، زمین کا جانور، یاجوج و ماجوج کا خروج ، سورج کا مغرب سے طلوع، آگ جو عدن کے گڑھے سے نکل کر لوگوں کو ہانکے گی ۔۔۔ اور وہ ہوا جو اُنھیں اٹھا کر سمندر میں پھینک دے گی۔‘‘

________

 

B