عن أبي عُبَيْدٍ مولى بن أَزْهَرَ قال شَهِدْتُ الْعِيدَ مع عُمَرَ بن الْخَطَّابِ رضي الله عنه فقال هَذَانِ يَوْمَانِ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن صِيَامِهِمَا يَوْمُ فِطْرِكُمْ من صِيَامِكُمْ وَالْيَوْمُ الْآخَرُ تَأْكُلُونَ فيه من نُسُكِكُمْ. (بخارى، رقم 1990)
حضرت ابوعبید مولیٰ بن ازہر سے روايت ہے کہ عید کے دن میں حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے خدمت میں حاضر تھا، آپ نے بتايا كہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےدو دنوں ميں روزه ركهنے كى ممانعت فرمائی ہے: (رمضان کے) روزوں کے بعد افطار يعنى عيد الفطرکا دن اور دوسرا وہ دن جس میں تم اپنی قربانی کا گوشت کھاتے ہو، یعنی عیدالاضحیٰ کا دن۔
عن أبي سَعِيدٍ رضي الله عنه قال نهى النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن صَوْمِ يَوْمِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ. (بخارى، رقم 1991)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عیدالفطر اور عيد الاضحىٰ کے دنوں ميں روزوں کی ممانعت فرمائى ہے۔
عن أبي عُبَيْدٍ مولى بن أَزْهَرَ أَنَّهُ قال شَهِدْتُ الْعِيدَ مع عُمَرَ بن الْخَطَّابِ رضي الله عنه فَجَاءَ فَصَلَّى ثُمَّ انْصَرَفَ فَخَطَبَ الناس فقال إِنَّ هَذَيْنِ يَوْمَانِ نهى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَعن صِيَامِهِمَا يَوْمُ فِطْرِكُمْ من صِيَامِكُمْ وَالْآخَرُ يَوْمٌ تَأْكُلُونَ فيه من نُسُكِكُمْ. (مسلم، رقم 2671)
حضرت ابوعبید مولیٰ بن ازہر سے روایت ہے کہ میں عید کے دن حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، آپ آئے اور نماز پڑھی، پھر نماز سے فارغ ہو کر لوگوں کو خطبہ دیا اور فرمایا کہ بےشك یہ وه دو دن ہیں جن ميں روزه ركهنےكى رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ممانعت فرمائى ہے، ایک وہ جس ميں تم افطار کرتے ہو اور دوسرا وہ جس میں تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاتے ہو۔
عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَنهى عن صِيَامِ يَوْمَيْنِ يَوْمِ الْأَضْحَى وَيَوْمِ الْفِطْرِ. (مسلم، رقم 2672)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دنوں کے روزں سے منع فرمایا ہے: ایک قربانی كا دن اور دوسرا فطر كادن۔
________