عن مُحَمَّدِ بن عَبَّادٍ قال سَأَلْتُ جَابِرًا رضي الله عنه نهى النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن صَوْمِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ قال نعم --- يَعْنِي أَنْ يَنْفَرِدَ بِصَوْمٍ. (بخارى، رقم 1984)
حضرت محمد بن عباد سے روايت ہے کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا كہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ انهوں نے جواب دیا کہ ہاں... يعنى محض (جمعہ ہی کے دن كا) ايك روزہ رکھنے سے آپ نے منع فرمایا ہے۔
عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قال سمعت النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يقول لَا يَصُومَنَّ أحدكم يوم الْجُمُعَةِ إلا يَوْمًا قَبْلَهُ أو بَعْدَهُ. (بخارى، رقم 1985)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سناہے كہ آپ نے فرمایا:کوئی بھی شخص محض جمعہ کے دن كا روزہ نہ رکھے، سوائے اٍ س كے كہ وه اس سے ایک دن پہلے یا بعد كا روزہ بهى رکھتا ہو۔
عن مُحَمَّدِ بن عَبَّادِ بن جَعْفَرٍ سَأَلْتُ جَابِرَ بن عبد اللَّهِ رضي الله عنهما وهو يَطُوفُ بِالْبَيْتِ أَنَهَى رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عن صِيَامِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ فقال نعم وَرَبِّ هذا الْبَيْتِ. (مسلم، رقم 2681)
حضرت محمد بن عباد بن جعفر (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا، جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے؟ تو انهوں نے فرمایا: ہاں،قسم ہے اس گھر کے رب کی۔
عن أبي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه قال قال رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَصُمْ أحدكم يوم الْجُمُعَةِ إلا أَنْ يَصُومَ قَبْلَهُ أو يَصُومَ بَعْدَهُ. (مسلم، رقم 2683)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے کوئی آدمی جمعہ کے دن روزہ نہ رکھے، سوائے اس کے کہ وہ اس سے پہلے یا اس کے بعد بهى روزہ رکھے۔
________