HomeQuranHadithMizanVideosBooksBlogs
Homepage
Author: Rafi Mufti

Please login for Bookmark , Comment or Highlight

ہر مہینے میں تین روزے

 

 

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بنِ عَمْرٍو قال أُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ والله لَأَصُومَنَّ النَّهَارَ وَلَأَقُومَنَّ اللَّيْلَ ما عِشْتُ فقلت له قد قُلْتُهُ بِأَبِي أنت وَأُمِّي قال فَإِنَّكَ لَا تَسْتَطِيعُ ذلك فَصُمْ وَأَفْطِرْ وَقُمْ وَنَمْ وَصُمْ من الشَّهْرِ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فإن الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا وَذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ. (بخارى، رقم 1976)

حضرت عبداللہ بن عمرو (رضی اللہ عنہما) سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک میری یہ بات پہنچائى گئی کہ خدا کی قسم، ميں زندگی بھر دن میں روزے رکھوں گا اور رات بهر عبادت کروں گا،(آپ صلى الله عليہ وسلم نےمجھ سے پوچها كہ كيا تم نے يہ كہا ہے؟) میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، ہاں میں نے یہ کہا ہے۔آپ نے فرمایا: لیکن تیرے اندر اس کی طاقت نہیں، اس لیے روزہ بھی رکھ اور چهوڑ بھی دے، عبادت بھی کر اور سو بھی ره اور ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھا کر، نیکیوں کا بدلہ دس گنا ملتا ہے، اس طرح یہ عمر بهر روزے سے رہنا ہو جائے گا۔

 

عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بنِ عَمْرِو بن الْعَاصِ رضي الله عنهما قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّكَ (عَبْدَ اللَّهِ بنَ عَمْرٍو) لَتَصُومُ الدَّهْرَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ فقلت نعم قال إِنَّكَ إذا فَعَلْتَ ذلك هَجَمَتْ له الْعَيْنُ وَنَفِهَتْ له النَّفْسُ لَا صَامَ من صَامَ الدَّهْرَ صَوْمُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ صَوْمُ الدَّهْرِ كُلِّهِ. (بخارى، رقم 1979)

حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:(اے عبدالله بن عمرو)کیا تو متواتر روزے رکھتا ہے اور رات بھر عبادت کرتا ہے؟ میں نے كہا: جى ہاں،آپ نے فرمایا:اگر تو یونہی کرتا رہا تو تيرى آنکھیں دھنس جائیں گی اور تو بےحد کمزور ہو جائے گا۔زندگی بھر روزے ركهنے والے نے کوئی روزے نہیں ركهے۔(ہر مہینہ میں) تین روزےركهنا  پوری زندگی روزے ركهنے کے برابر ہے۔

 

عن مُعَاذَةِ الْعَدَوِيَّةِ أَنَّهَا سَأَلَتْ عَائِشَةَ زَوْجَ النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَانَ رسول اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ من كل شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ قالت نعم فقلت لها من أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ كان يَصُومُ قالت لم يَكُنْ يُبَالِي من أَيِّ أَيَّامِ الشَّهْرِ يَصُومُ. (مسلم، رقم 2744)

حضرت معاذہ عدویہ بیان کرتی ہیں کہ انهوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ عائشہ (رضی اللہ تعالیٰ عنہا)سے پوچھا کہ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے ميں تین روزے رکھتے تھے؟ انهوں نے كہا کہ ہاں،تو میں نے ان سے پوچها کہ آپ مہینے کے کن دنوں کے روزے رکھتے تھے؟ عائشہ (رضی اللہ عنہا)نے كہا کہ آپ دنوں کی پروا نہیں کرتے تھے، مہینے کے جن دنوں میں چاہتے روزے رکھ لیتے۔

________

 

B