عن أبي سَعِيدٍ قال اعْتَكَفْنَا مع النبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَشْرَ الْأَوْسَطَ من رَمَضَانَ فَخَرَجَ صَبِيحَةَ عِشْرِينَ فَخَطَبَنَا وقال إني أُرِيتُ لَيْلَةَ الْقَدْرِ ثُمَّ أُنْسِيتُهَا أو نُسِّيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا في الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ في الْوَتْرِ. (بخارى، رقم 2016)
حضرت ابو سعید خدری (رضی اللہ عنہ) سے روايت ہے کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رمضان کے دوسرے عشرہ میں اعتکاف میں بیٹھے۔ پھر بیس تاریخ کی صبح کو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف سے نکلے اور ہمیں خطبہ دیا، آپ نے فرمایا: مجھے لیلۃ القدر دکھائی گئی، لیکن پهر مجهے بھلا دی گئی یا آپ نے یہ فرمایا کہ میں بھول گیا۔ پس تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
عَنْ عَائِشَةَ رضي الله عنها أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قال تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ في الْوِتْرِ من الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ من رَمَضَانَ. (بخارى، رقم 2017)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب قدر کورمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش كرو۔
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجَاوِرُ في الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ من رَمَضَانَ وَيَقُولُ تَحَرَّوْا لَيْلَةَ الْقَدْرِ في الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ من رَمَضَانَ. (بخارى، رقم 2020)
حضرت عائشہ (رضی اللہ عنہا) سے روايت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرتے اور فرماتے کہ شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو۔
عَنْ ابْنِ عُمَرَ رضي الله عنهما قال رَأَى رَجُلٌ أَنَّ لَيْلَةَ الْقَدْرِ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَى رُؤْيَاكُمْ في الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ فَاطْلُبُوهَا في الْوِتْرِ منها. (مسلم، رقم 2763)
حضرت عبدالله ابن عمر رضى الله عنہما سے روايت ہے کہ ایک آدمی نے لیلۃ القدر کو رمضان کی ستائیسویں ميں دیکھا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ تم نے يہ خواب رمضان کے آخری عشرے میں ديكها ہے، چنانچہ تم لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
عَنْ عبدِ اللَّهِ بنِ عُمَرَ رضي الله عنه قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ لِلَيْلَةِ الْقَدْرِ أن نَاسًا مِنْكُمْ قد أُرُوا أنها في السَّبْعِ الْأُوَلِ وَأُرِيَ نَاسٌ مِنْكُمْ أنها في السَّبْعِ الْغَوَابِرِ فَالْتَمِسُوهَا في الْعَشْرِ الْغَوَابِرِ. (مسلم، رقم 2764)
حضرت عبدالله ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روايت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لیلۃ القدر کے بارے میں يہ فرماتے ہوئے سنا ہےکہ تم میں سے کچھ لوگوں كو لیلۃالقدر رمضان كى ابتدائی سات راتوں میں دكهائى گئى اور کچھ کو آخری سات راتوں میں۔ پس تم لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرے میں تلاش کرو۔
عن أبي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ --- قد رأيت هذه اللَّيْلَةَ (ليلة القدر) فَأُنْسِيتُهَا فَالْتَمِسُوهَا في الْعَشْرِ الْأَوَاخِرِ في كل وِتْرٍ. (مسلم، رقم 2769)
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا... مجھے يہ رات (لیلۃ القدر) دکھائی گئی تهى، ليكن وه مجهے بهلا دى گئى، پس تم اس کو آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو۔
________